روز روز کے دھرنوں نے نظام زندگی مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے. چودھری علی شان

نوٹھنگم [رپورٹ شیراز خان )
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری علی شان نے کہا ہے کہ روز روز کے دھرنوں نے پاکستان کی معیشیت کو تباہ اور برباد کر دیا ہے جس کا جی چاہتا ہے اسلام آباد پر چڑھائی کر دیتا ہے اس وقت ایک مذہبی گروہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے بند کر رکھے ہیں دنیا میں کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا ہے کہ بغیر کسی حکومت کی اجازت احتجاج کیا جائے اور شاہرات بند کر دی جائیں.

پرامن احتجاج اور مظاہرہ کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن حکومت وقت کی اجازت کے بغیر دھرنا دینا اور معمولات زندگی کو درہم برہم کر دینا کہاں کی شرافت ہے حضور سرور کائنات نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے اسلامی احکامات میں دوسروں کے حقوق کی پاسداری کا سختی سے حکم دیا گیا ہے جب کہ مزہبی لوگوں کو خیال کرنا چاہئے کہ ان کے غیر اعلانیہ اور غیر قانونی دھرنے اور احتجاج سے غریب کو روٹی روزی کمانے کام کاج پر جانے آنے میں سخت دشواری پیش آرہی ہے جبکہ مریضوں کو ہسپتال میں پہنچنے اور بچوں کو سکول آنے جانے میں سخت تکالیف کا سامنا ہے حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ان لوگوں کو یہاں سے آتھاے اور راستے کلیئر کروائے ساری دنیا کے سفارتخانے اسلام آباد میں ہیں کیا ہمارا ترقی پزیر ملک ان حالات میں ترقی کرسکتا ہے خدا کے لئے اس ملک پر رحم کریں عوام حکومت اور ریاست کے تمام ادارے ملکر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لئے کام کریں ملک سے وفاداری کو زاتی مفادات اور سیاست سے بالاتر رکھیں اورسیزز میں آباد پاکستانی ملک کے بگڑتے ہوئے حالات سے سخت تشویش سے دوچار ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے