قومی سلامتی کمیٹی کا دشمن ایجنسیوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی نے غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی بی سی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کمیٹی کے شرکا نے باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس پر حملےکی مذمت کی۔

کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، کمیٹی کے شرکا نے اتفاق کیا کہ مخالف ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کررہی ہیں۔

اجلاس میں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور شرپسندوں کی آمدورفت روکنے کے لیے سرحدی انتظامات پر غور کیا گیا، کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بہترین افسروں کی تعیناتی پر عمل پیرا ہے، اجلاس کے شرکا نے بلوچستان میں افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے امن وامان کی بہتر صورتحال کو سراہا۔ کمیٹی نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مزید وسائل کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت کے لیےعمل درآمد یقینی بنانے کا میکانزم بنانے پر اتفاق کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے مشرق وسطی میں تیزی سےرونما ہوتے واقعات پر بھی بریفنگ دی، جس کی روشنی میں کمیٹی نے پاکستان کے امت مسلمہ کے مفاد میں متحرک کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے