برطانیہ، غیرقانونی تارکین وطن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کافیصلہ

برطانیہ میں نئے سال کے آغاز سے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے کھاتوں کی جانچ پڑتال شروع کریں گے تاکہ برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کا پتہ چلایا جاسکے۔
ادھر ٹی ایس بی کے سابق بورڈ ممبر فلپ اوگر نے انتباہ کیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے بینک اکاؤنٹس بند یا منجمد کرنے سے متعلق نئے قواعد جب نافذ العمل ہوں گے تو اس سلسلے میں ہونے والی غلطیاں مکمل طور پر ڈراؤنا خواب ثابت ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں غلطیاں ہوں گی اور غریب افراد مصائب کا شکار ہوں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مالیاتی اداروں کو اینٹی فراڈ آرگنائزیشن کی جانب سے لوگوں کی ایک فہرست فراہم کی جائے گی جنہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنا یا نکالا جانا ہے یا پھر اس میں ایسے لوگ شامل ہیں جنہیں امیگریشن کنٹرول مفرور قرار دے چکا ہے جس کے بعد ان مالیاتی اداروں کو ایسے ناموں سے حکام کو آگاہ کرنا ہوگا جن کا پتہ چلے گا اور ان کا بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنا ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں 70 ملین کھاتوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی کہ ان کا امیگریشن اسٹیٹس کیا ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے 2016 میں اس اقدام کی حمایت کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے