اسحاق ڈار کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد ہیں ، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ دیا تو وہ خود اس کا اعلان کریں گے ، افواہیں بے بنیاد ہیں ،حکومت کو 2013ء سے دھرنوں کی عادت ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھرنے عمران خان کا تحفہ ہیں، حکومت فیض آباد دھرنے کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے اسکولز بند ہیں، شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، نواز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صوابدیدہے،استعفیٰ دینا ہوگا تو اسحاق ڈار خود اعلان کرینگے، وفاقی وزیر خزانہ کے استعفیٰ کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو 2013 سے دھرنوں کی عادت ہے، یہ دھرنے عمران خان کا تحفہ ہیں،ب کے سامنے ہے کہ تحریک انصاف کن باتوں کو پروموٹ کرتی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ فیض آباد دھرنے کا پرامن حل چاہتے ہیں ،سب کےسامنےہےکہ شام 5بجے سے رات 11بجے تک جس طرح کی زبان استعمال ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام لوگوں پر فرض ہے کہ حکومت کا ساتھ دےتاکہ معاملہ پُرامن طریقےسےحل ہوسکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے