جمہوریت کیلئے ن لیگ محاذ آرائی چھوڑ دے ،رحمٰن ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ نے محاذ آرائی نہ چھوڑی تو جمہوریت کا جہاز پاش پاش ہو جائے گا،حکمرانوں نےجمہوریت کی کشتی کو لہروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیں ، کشتی کو ملاح نہ چلائے تو وہ لہروں کے رحم و کرم پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کوپیپلزپارٹی والی پالیسی اپنانی چاہیے ،جو وقت رہ گیا ہے، اسے افہام وتفہیم سے گزارناچاہیے۔
رحمٰن ملک نے کہا کہ ملک کے حالات گھمبیر ہیں،بھارتی حکومت نے بلوچستان میں دہشتگردی کے فروغ کے لئے 50 کروڑ مختص کئے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ بھارت بلوچستان میں نسلی اور فرقہ روانہ فسادات پھیلانا چاہتا ہے،اس نے مشرقی پاکستان میں بھی یہی کچھ کیا تھا۔

رحمٰن ملک نے کہا پچھلے دوہفتوں سے دھرنا کی وجہ سے اسلام آباد میں نظام مفلوج ہے،حکومت کو اسلام باد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروانا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے