قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، ایرانی سرگرمیوں پر غور

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو رہا ہے،جس میں ایران کی سرگرمیوں سے عرب دنیا کی سلامتی و امن کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی کارروائیوں پر غور کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان عرب لیگ کے دو رکن ممالک لبنان کی سیاسی صورت حال اور قطر کے تنازع کی وجہ سے شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔

سعودی عرب نے یمن سے ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے