پاکستان کی 53 فیصد خواتین نے کبھی اسکول کا کمرہ بھی نہیں دیکھا

11880617_934143056649451_1524646863572191313_n

پاکستان میں تعلیم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے والے ایک غیر سرکاری تنظیم ” الف اعلان” کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں  15 برس یا اس سے اوپر کی عمر کی 53 فیصد خواتین ایسی ہیں جنہوں نے کبھی بھی کسی اسکول میں جماعت کا کمرہ تک نہیں دیکھا ۔ اسی طرح ملک میں 29 فیصد مرد بھی ایسے ہیں جنہوں نے اسکول کا کمرہ نہیں دیکھا۔

یہ ہولناک اعداد و شمار اس خوفناک صورتحال کی جانب اشارہ کر تے ہیں کہ کیسے ریاست اور حکومت شہریوں کی بنیادی ضرورت سے خطرناک حد تک غفلت اور لاپرواہی برت رہی ہے ۔

پاکستان میں تعلیم کوکبھی سنجیدہ موضوع کے طور پر نہیں لیا گیا ۔ حالات یہاں تک ہیں اندرون سندھ کے اسکولوں میں اساتذہ اسکول نہیں جاتے اور گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایسے اساتذہ کی تنخواہ چالیس ہزار کے لگ بھگ تھی ۔

پاکستان کی قبائلی معاشرت میں بھی من پسند مذہبی تشریحات کی وجہ سے بھی لوگ اپنی بیٹیوں کو اسکولوں میں داخل نہیں کراتے اور لڑکیوں کو تعلیم دینا غیر شرعی سمجھا جاتا ہے ۔ ایک خاص ذہنی سطح سے وابستہ لوگوں نے اسی لیے لڑکیوں کے تعلیمی ادروں کو بم دھماکوں سے اڑا دیا ۔ ملالہ یوسفزئی کو بھی لڑکیوں کی تعلیم پر آواز اٹھانے کی پاداش میں گولیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

سب سے بڑا المیہ تو یہ ہے پاکستان کی پارلیمان میں کبھی تعلیم کے حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ مسئلے کو نہیں لیا گیا ۔ ملک میں کئی اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں ۔ کراچی جیسے علاقے میں کئی اسکولوں پر بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے ۔

آپ کے علاقے میں اسکولوں کی حالت کیسی ہے

وہاں کن سہولیات کی کمی ہے

ہر موضوع کا استاد موجود ہے یا نہیں ۔

اسکول کی تصویر کے ساتھ ہمیں لکھیئے اور بھیجئے

ibcurdu@yahoo.com

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے