ایبٹ آباد میں تجاوزات اور کچرا پھینکنے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

کینٹ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایبٹ آباد شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا جبکہ کچرا پھینکنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔ اس بات کا اعلان ایبٹ آباد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ضو افشاں اور اسٹیشن کمانڈر فیصل خان نے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد ایک خوبصورت شہر ہے تاہم تجاوزات اور کچر ا پھینکنے کی وجہ سے اس شہر کی خوبصورتی کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ کچرا اپنے گھروں کے باہر کوڑے دانوں میں رکھیں جہاں سے ضلعی انتظامیہ کی گاڑیاں اٹھا کر مخصوص جگہوں پر ڈمپ کر دیں گی ۔

انہوں نے تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی صفائی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت قدم بڑھائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے ۔ نالیوں اور نالوں میں گند ، پلاسٹک کے تھیلے اور ڈبے پھینکنے سے سیوریج کا سارا نظام تباہ ہو کر نشیبی علاقوں میں واقع گھروں اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، اس لیے شہری ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا خیال رکھیں ۔

انہوں نے اسکولوں کے اساتذہ اور علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں اور شہریوں کو صفائی سے متعلق شعور اور آگاہی فراہم کریں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے