بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ۔ مکمل ثبوتوں کے ساتھ فائل تیار

سلمیٰ حسن

اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

CNAGUv4UcAEx4Br.jpg_large

 
 
وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے سیکیورٹی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت سے غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہے، پیشگی شرائط کے بغیر اب بھی دہلی جانے کے لیے تیار ہیں۔
 
پاکستان نے بھارت کے ساتھ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سطح کے مذاکرات میں غیر مشروط طور پر شرکت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک ہند مذاکرات منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، بھارت کی جانب سے امن مذاکرات دوسری بار معطل ہوں گے، پاکستان تمام معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتا ہے۔
 
مشیر خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران ایک فائل لہراتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے قومی سلامتی ملاقات کے لیے نئی شرائط عائد کیں، پاکستان غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہے، مذاکرات کے لیے بغیر کسی شرط کے نئی دہلی جانے کے لیے تیار ہیں۔
 
بھارت کی جانب سے اوفا معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اوفا معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام غلط ہے، معاہدے میں طے ہوا تھا کہ تمام ‘اہم’ مسائل پر مذاکرات ہوں گے۔
 
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ بھارت کے رویے کا نوٹس لیا جائے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
 
 
مشیر امور خارجہ نے یہ بھی واضح کیا پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنا ہے البتہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے