لاہور:سلاٹر ہاؤس پرچھاپہ ، مردہ جانوروں کاگوشت برآمد

لاہور میں نواں کوٹ پولیس نےبند روڈ پر بکرا منڈی سلاٹر ہاؤس میں چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا50 من گوشت برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق سلاٹر ہاؤس سے6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، جبکہ 3 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں اور دکانوں پر سپلائی کرتے تھے۔
ملزمان میں شمشاد، سلمان، راشد، خالد، افتخار، شہزاد، آصف، زاہد اور ماجد شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے