اسلام آباد مدرسے سے گرفتار کئے گئے افراد میں سے دو کو رہا کر دیا گیا

سید ابن عباس

اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

haqani

اسلام آباد میں گرین بیلٹ پر قائم جامعہ حقانیہ سے گرفتارکیے جانے والے امداداللہ اور قاری ارشاد کو انسداد دہشت گردی فورس نے رات گئے رہاکرد یا ہے جبکہ قاری شوکت قانون نافذ کرنے والے ادروں کی تحویل میں ہے

امداد اللہ مدرسے کے مہتمم قاری احسان اللہ کا بیٹا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ اسلامک یونی ورسٹی کا طالب علم ہے

مدرسے کے مہتمم کے مطابق قاری ارشاد اس مدرسے میں استاد ہیں قاری شوکت ان کے پاس بطور مہمان آیا تھا

محمکہ انسداد دہشت گردی کے ایک اہلکار کے مطابق ملزم شوکت علی کے خلاف انسداد دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں تفتیش چل رہی ہے

حکام کے مطابق  کہ وہ خودکش جیکٹیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ شدت پسندوں کا سہولت کار بھی تھا۔

اہلکار کے مطابق ملزم شوکت علی صوبائی وزیر داخلہ کے قتل کے اگلے روز ہی جامعہ حقانیہ آیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے