پاکستان ٹریول مارٹ: ملکی سیاحت کے فروغ کا دعویٰ

سندھ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے لینڈ مارک کمیونیکیشن کے زیر اہتمام کراچی کے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ۲۰۱۷ کا انعقاد ہوا۔

ٹریول مارٹ میں پاکستان کے تمام صوبوں کے علاوہ ترکی، جاپان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، سری لنکا، سعودیہ عرب، ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، اور قطر کی سیاحت اور سفر کی صنعت سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم کاروباری اور تجارتی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

نمائش میں شامل اہم کمپنیوں میں شاہین ایئر لائنز، پی آئی اے، سیرین ایئر، قطر ایئرویز، ترک ایئرلائن، سرینہ ہوٹلز، ہاشو ہوٹلز، پاٹا، ہوپ، ٹاپ، یونیورسل انشورنس، میزاب گروپ، بخاری گروپ اور پولانی گروپ قابل زکر ہیں۔

اس موقع پر پاکستان ٹریول مارٹ کے روح رواں جناب سید علی ہمدانی نے نمائش کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹریول مارٹ کا نظریہ پاکستان میں سیرو سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

پاکستان ٹریول مارٹ میں شرکت کرنے والے لوگوں میں زیادہ تعداد ٹریول ایجنٹس، حج و عمرہ ٹریول آپریٹرز، اور ایئرلائن اور ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تھی۔

نمائش کے دوران دواہم کانفرنسوں (ملائیشین ٹورز کانفرنس اور ہاسپٹالیٹی کانفرس) کا انعقاد بھی ہوا جن میں پاکستان کے علاوہ بیرونی ممالک کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے