مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،قابض فورسز نے مزید 5کشمیریوں کو شہید کردیا۔

قابض فورسز نے آج صبح ضلع بڈگام کے ایک گاؤں کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے بہانے 4کشمیریوں کو شہید ،متعدد کو زخمی کردیا، سوپور میں بھی بھارتی فورسز کے سر چ آپریشن میں ایک کشمیری کو شہید کردیا گیا۔

بڈگام اور سوپور کے علاقوں میں اب بھی گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔بڈگام اور پلواما میں موبائل انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے