رواں سال پاکستان میں 6 ڈرون حملوں میں 22 ہلاکتیں ہوئیں

بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں چھ ڈرون حملے ہوئے جن میں 22 ہلاکتیں ہوئیں ۔

دومارچ 2017 کو کرم ایجنسی میں ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے،26 اپریل 2017 کو شمالی وزیرستان کے گاؤں زوائی میں ڈرون حملے میں 7 شدت پسند مارے گئے۔

چوبیس مئی 2017 کو شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 3 طالبان کمانڈر مارے گئے، 13 جون 2017 کو ہنگو میں ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت تین ہلاکتیں ہوئیں۔

تین جولائی 2017 کو جنوبی وزیرستان میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 15 ستمبر 2017 کو کرم ایجنسی میں ڈرون حملے میں تین دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے