سردیوں میں ہمارا وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟

اکثرافراد سردیوں کے موسم میں وزن بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں اوراس کا ذمہ داراپنی خوش خوراکی کوقراردیتے ہیں لیکن زیادہ کھانا ہی موٹاپے کی وجہ نہیں درحقیقت دیگرکئی عوامل موسم سرما میں ہمارا وزن بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں۔
سردیوں میں گھرمیں زیادہ رہنا

سردی کے موسم میں زیادہ ٹھنڈ کے باعث ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ باہر جانے کے بجائے گھر میں زیادہ سے زیادہ رہے۔ گھر میں زیادہ وقت گزارنے سے انسان ورزش سے بھی دور رہتا ہے جب کہ اسے دھوپ بھی نہیں ملتی۔

لمبی راتیں
سردیوں کے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں، جس کے باعث انسان زیادہ سوتا اور آرام پسند ہوجاتا ہے جس کے باعث ’باڈی سائیکل‘ بھی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے جو وزن میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

سردی میں اچھا کھانا
سردیوں کے موسم میں انسان اچھا کھانا پسند کرتا ہے۔ زیادہ موسمی پھل اور مختلف کھانے آپ کے جسم کو بہت زیادہ موٹا بنا دیتے ہیں۔

میٹابولزم کا بڑھنا
میٹابولزم کا بڑھنا صحت کے لیے اچھا عمل ہے لیکن اس عمل کا ایک دم اضافہ وزن بڑھنے کا بھی باعث بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب ہمارے جسم کی کیلیریز یکا یک کم ہوتی ہیں تو ہمیں بھوک بھی بہت لگتی ہے اور ہم زیادہ کھاتے ہیں جس سے موٹاپے کا شکارہوجاتے ہیں۔

موسمی تبدیلی
موسم میں تبدیلی انسان کی صحت کو بہت زیادہ متاثرکرتی ہے، کچھ تو اس حد تک متاثر ہوجاتے ہیں کہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں، خود کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لیے لوگ گھروں میں قید ہوجاتے ہیں جس کے باعث وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

سردیوں میں میٹھا کھانا
جس طرح سردی کے موسم میں اچھا کھانے کا دل چاہتا ہے بالکل اسی طرح ٹھنڈ کے موسم میں میٹھا کھانے کو بھی دل چاہتا ہے اور جسم کو ضرورت سے زیادہ مٹھاس ملے تو موٹاپا بہت جلدی آپ کو آگھیرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے