نواز شریف پیسا بچانے کیلئے ہر مفاہمت پر تیار ہیں، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں دعویٰ کرتا ہوں نوازشریف اپنا چوری کا پیسا بچانے کے لئے ہر قسم کی مفاہمت کرنے کے لئے تیار ہیں،وہ اس کے لئے نریندر مودی سے دوستی پر بھی تیار ہوں گے ۔

چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف تبدیلی یہ ہے کہ آپ پنجاب میں تو بلٹ پروف اسکرین کے بغیر تقریر نہیں کرتے ،لیکن ایبٹ آباد کے جلسے میں بلٹ پروف اسکرین کے بغیر تقریر کی ، نیا خیبر پختونخوایہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ مجھے خیبر پختونخواہ کی پولیس پر فخر ہے ،حکومت ملی تو پنجاب پولیس کو خیبر پختونخوا کی طرف بنادیں گے ، پولیس میں سب بھرتیاں اور تبادلے میرٹ پر ہونی چاہیے ، خیبر پختونخواہ کی پولیس نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین پولیس ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں عام لو گوں کا سب سے بڑا مسئلہ تھانہ کچہری ہے ، کیونکہ یہاں تھانوں میں غلط کام کیے جاتے ہیں ، اور پولیس عوام کی خدمت نہیں کر تی ،کمزوروں کو انصاف نہیں ملتا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں مجھ پر اور ہماری اعلی ٰ قیادت پر دہشت گردی کے مقدمات بنے ہو ئے ہیں ، ہم پنجاب کےساتھ سندھ کی پو لیس کو بھی بہتر بنا ئیں گے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے نیا پختونخواہ کہیں نظر نہیں آرہا،آپ پنجاب کے مقابلے میں ایبٹ آباد میں بلٹ پروف شیشے کے بجائے پولیس کی سیکیورٹی میں جلسے کرتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد میں نو از شریف نے کہا کہ وہ ایک نظر یے کا نام ہے میں کہتا ہوں وہ نظریہ کرپشن ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ خواجہ آصف نے دبئی میں جعلی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ کر کے اقامہ لیا ہوا ہے ،ملک کا وزیر خارجہ ہو تے ہوئے وہ دوسرے ملک میں سولہ لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے