ڈالر کی قدر میں بہتری، عالمی منڈی میں سونا ، تیل سستا ہوگیا

امریکی ٹیکس ریفارمز اور روزگار کے بہتر اعداد و شمار پر ڈالر کی قدر میں بہتری ہوئی اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا 33 ڈالر سستا ہوگیا جبکہ خام تیل کے سودوں میں 1 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔


عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ٹیکس ریفارمز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ساتھ ہی امریکا میں روزگار کے بہتر اعداد و شمار پر سرمایہ کار امریکی شرح سود میں اضافہ توقع کررہے ہیں۔
ان خبروں پر گزشتہ ہفتے کے مقابلے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہوا اور ہفتے کے اختتام پر سونے کے سودے 1245ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل کے سودے ایک ڈالر کمی سے 57 ڈالر 36 سینٹس فی بیرل پر آگئے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے