عدالت کا ارجنٹائن کی سابق صدر کی گرفتاری کا حکم

ارجنٹائن کی ایک عدالت نے سابق صدر کرسٹینا کرشنر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے 1994ء میں دار الحکومت بیونس آئرس میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایرانی تعلق کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔
ایک یہودی مرکز میں ہونے والے اس بم دھماکے میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے، عدالت نے ملکی سینٹ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ سابق صدر کو فوجداری مقدمات سے حاصل استثنا ختم کیا جائے۔
دوسری جانب 64 سالہ سابق صدر نے ایک پریس کانفرنس میں اس عدالتی حکم نامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کا حکم ملک میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے