اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارشیں

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، قصور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جبکہ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی بدھ تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مری اور گلیات میں آج اور کل موسم سرما کی پہلی برف باری ہو سکتی ہے جس سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں بلوچستان اور سندھ میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور کبھی جزوی ابرآلود رہنے کے امکان کے ساتھ ساتھ رات میں موسم سرد رہےگا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ صبح بھی جاری ہے ، بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ لاہور میں رات گئے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا اور مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ جاری رہا اور صبح بھی کالے بادلوں کا سایہ اور بارش جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06 جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں بھی آج مطلع ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے