یوں تو پشاور میں تعلیمی ایمرجنسی ہے لیکن ۔ ۔ ۔

پشاور اسکول

پشاور میں واقع اسکول نے خیبر پختون خواہ حکومت کو شرمندہ کر دیا ۔

خيبرپختونخوا کے صوبائی دارلحکومت ميں تعمير ہونے والے نئے سکول کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔

يہ کسی بھوت بنگلے کی کہانی نہيں بلکہ پشاور کے نواحی علاقے ارمڑبالاں ميں قائم پرائمری اسکول ہے جسکی تعمير 2005 ميں ہوئی تھی

s2

اسکول میں داخل ہوں تو آپ دیکھیں گے کہ نئی تعمیر شدہ تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ٹوٹی کھڑکياں ،تاريک کمرے اور کچرے کے ڈھير نظر آرہے ہیں ۔

اسکول کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دس برسوں سے یہ اسکول ويران پڑا ہے۔ايم ايم اے دور حکومت ميں بننے والے اس اسکول کو کسی حکومت نے آباد کرنا گوارا نہ کیا ۔
s3
ستم تويہ ہے کہ پشاورکےاس پسماندہ علاقے ميں ايک نہيں بلکہ تين تين سکول محکمہ تعليم کے حکام  کا منہ چڑارہے ہيں۔ سکول کی بندش کے باعث يہاں کے بچوں کو کوسوں دورسکول جانا پڑتا ہے

کئی سالوں سے بند يہ سکول آوارہ جانوروں اورمنشيات کے عادی  افراد کا مسکن بنے ہوئے ہيں ۔
s4
صوبائی حکومت نے توآتے ہی  صوبے ميں تعليمی ايمرجنسی کا اعلان کرديا تھا جس کا عملی مظاہرہ آپ دیکھ سکتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے