مدینے سے آنے والی پی آئی اے پرواز میں بچی کی پیدائش

کراچی: مدینے سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔

مدینہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دے دیا۔

بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرے کی ادائیگی کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔

زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ائیر ہوسٹسز نے بہت خیال رکھا اور پی آئی اے عملے نے ثابت کیا وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے