عالمی برادری مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے، ترکی

ترکی نے آج بدھ کے روز عالمی برادری سے مشرقی یروشلم کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے کی درخواست کی۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوُش اولو کے مطابق سب سے پہلے تمام ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور اس کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ چاوُش اولو نے یہ بات اسلامی ممالک کے اس سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، جو انقرہ حکومت نے امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے رد عمل میں بلایا ہے۔ اس اجلاس میں اسلامی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر پچاس سے زائد مسلم ممالک کے رہنما استنبول میں موجود ہیں۔

[pullquote]

روہنگیا مہاجرین کے لیے مزید یورپی امداد کی یقین دہانی[/pullquote]

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے روہنگیا مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کے لیے مزید یورپی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ موگیرینی نےکہا کہ یورپی یونین ان روہنگیا باشندوں کی مدد کرے گی، جو رضاکارانہ طور پر وقار کے ساتھ بنگہ دیش سے واپس میانمار جانا چاہیں گے۔ یہ بیان انہوں نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ موگیرینی نے کہا کہ تقریباً دس لاکھ روہنگیا باشندوں کی واپسی کے حوالے سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ میانمار روہنگیا مسلم اقلیتی باشندوں کو اپنے شہری تسلیم نہیں کرتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے