ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پنجاب میں دھند

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروےایم 2 کوٹ مومن سےلاہور اور فیصل آباد تک بند ہے جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور بہاولپور تک بھی شدیددھند کے باعث ٹریفک روک دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ضلع استور میں برفباری کے بعد سے یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جبکہ سخت سردی میں لکٹری کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سرگودھا شہر اور گردونواح میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج جاری ہے۔ سخت سردی اور دھند کے باعث کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

ادھر دھندکےباعث موٹروےایم 3پنڈی بھٹیاں سےفیصل آبادتک بندہے،ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 پر دھندہے، اس لیے فیصل آباد سے گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پرلاہور سےبہاولپورتک حد نگاہ صفرسے100 میٹر ریکارڈ کی گئی، جی ٹی روڈ پر مرید کے سے کالا شاہ کاکو تک حد نگاہ40 میٹر ہے جبکہ قصور شہر اور گردونواح میں بھی شدیددھند کی وجہ سے حدنگاہ صفرہوگئی ہے۔

کبیروالا، لودھراں، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گوجرہ میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے کے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے