نوازشریف نے جمہوریت کی آڑمیں شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی، بلاول بھٹو

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نوازشریف نے ایوان کی بے توقیری کی جب کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کمزوری کے ذمہ بھی نوازشریف ہیں۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ نوازشریف کو جس ایوان نے طاقت دی، انہوں نے اس کی بے توقیری کی، نوازشریف نے پارلیمنٹ کو ریمورٹ کنٹرول سے چلانے اور جمہوریت کے کندھے پر سوار ہوکر شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی،آج اگر جمہوریت اور پالیمنٹ کمزرو ہے تو اس کے ذمہ نواشر یف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کا نظریہ ہے کیا، یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کی قسم آپ نے ضیاء الحق کی قبر پر کھڑے ہوکر کھائی تھی،کیا یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کے تحت آپ نے بے نظیر کی حکومت گرانے کی کوشش کی تھی۔

چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں کہ ان کے تمام گناہوں کا بوجھ نوازشریف نہیں اٹھا لیا ہے لیکن شہباز شریف سن لیں کہ ملتان میٹرو میں ہونے والی کرپشن،ماڈل ٹاون میں 14افراد کی شہادت ،جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کے اصول اور اخلاقیات سیکھیں اور دہشت گردی اور جہادی سیاست کو ترک کریں،بیرونی اثاثے واپس لانے کا کہنے والے عمران خان خود بیرونی اثاثے رکھنے والوں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں یہ میر ا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ادوار میں ملک ترقی کی جانب گامزن تھا لیکن کس نے آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کا راستہ روکا، تخت رائیونڈ نے جنوبی پنجاب کے مسائل کو رائیونڈ تک محدود کررکھا ہے تاہم اب جیالوں اور وفاداروں کی تیسری نسل تیار ہوچکی ہے اور میں اسی نسل کا ایک کارکن ہوں جو عوام کی مدد سے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا اعلان کررہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے