کانگریس کی صدارت راہول گاندھی نے سنبھال لی

بھارت کی حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کی صدارت 47 سالہ راہول گاندھی نے سنبھال لی۔ دارالحکومت نئی دلی میںاس حوالے سے کانگریس کے صدر دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی نے جماعت کی صدارت اپنے بیٹے راہول کو سونپ دی۔ انہوں نے اس موقع پر راہول کو کانگریس پارٹی کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیا ۔

راہول گاندھی نے کہا کہ وہ خود کو ایک نظریاتی کارکن سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی اختیار کردہ پالیسیوں کے نتیجے میں بھارتی عوام مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس جدت پسندی اور ترقی کے ذریعے ملک کو آگے لے جائے گی ۔ راہول گاندھی کا وزیراعظم نریندر مودی سے 2019ء میں ہونے والے عام انتخابات میں مقابلہ ہوگا۔

راہول گاندھی کے والد راجیو گاندھی ، دادی اندرا گاندھی اور پڑنانا جواہر لال نہرو مختلف ادوار میں بھارت کے وزیراعظم رہے تھے۔

راہول 2004ء میں سیاست میں آئے تھے۔انہیں جنوری 2013ء میں جماعت کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔

ان کی والدہ 19 سال تک کانگریس کی صدر رہی ہیں ۔گزشتہ برسوں کے دوران میں 71 سالہ سونیا گاندھی خرابیِ صحت کی بنا پر اپنے صاحب زادے کو جماعت کی صدارت کے لیے آگے بڑھاتی رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے