کراچی میں پی ایس ایل فائنل نہ ہوا تو لاہور دوسرا انتخاب ہو گا، سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل قومی مفاد کا حصہ بن چکا ہے تاہم اگر بدقسمتی سے اسٹیڈیم تیار نہ ہوا تو پلان بی میں لاہور شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلے میں اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم یہ باقات بھی قابل ذکر ہے کہ اسٹیڈیم کی چھت کو مکمل طور پر ختم کر کے ازسرنو نئی شھت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا اور تاحال چھت کی دوبارہ تعمیر کا سلسلہ بھی شروع نہیں ہوا جس کے سبب نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شہر قائد میں میچ کے انعقاد کا بہت حد تک انحصار سیکیورٹی صورتحال پر بھی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دو ٹوک لفظوں میں واضح کیا کہ پی ایس ایل کا فائنل شہر قائد میں ہوگا اور اسٹیڈیم کی تیاری کیلئے سندھ حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم اگر بدقسمتی سے اگر کوئی واقعہ رونما ہوگیا تو پلان بی پر عمل کیا جائیگا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے 15فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کی تیاری کیلئےکوشاں ہیں تاہم اگر 15مارچ تک بھی اسٹیڈیم تیار ہوگیا تو فائنل کراچی میں ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جو کرکٹ کھیلی جاتی ہے اس سے بہتر دنیا میں کوئی گیم نہیں اور بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا ہمارا حق ہے اس کیلئے ہمیں لڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 100 سے 150 ملین ڈالر کا حق ہے اور اس کو چھوڑ دینا مناسب بات نہیں ہے، انڈیا کے ساتھ ایک معاہدہ ہے اور ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ اس معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی 10 کرکٹ کے حوالے سے پی سی بی کا موقف واضح رہا ہے اور ٹی 10 لیگ سے پی سی بی کو 4 لاکھ ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے