ملک میں سردی کے ڈیرے برقرار،استور میں درجہ حرارت منفی 7 تک گر گیا

لاہور میں سورج کی کرنیں پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کے ڈیرے برقرار ہیں، استور میں درجہ حرارت منفی 7، کوئٹہ منفی 6 اور کالام منفی میں 5 تک گر گیا۔ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔

پنجاب کے علاقوں میں صبح کے وقت آج بھی دھند چھائی رہی، لاہور میں گذشتہ دو روز سے پڑنے والی دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ شہر میں سورج کی کرنیں پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہےجس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے