پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا

PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4فروری 2016ء سے 24فروری 2016ء تک قطر کے دارلحکومت دوحا میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان سُپر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سُپر لیگ اسی نام سے ہوگی، ایونٹ میں 5 ٹیمیں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی حکام اس سلسلے میں قطرکے کئی دورے کر چکے تھے اور بات مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی جانب سے آج تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے