پاکستان میں تعینات معطل فلسطینی سفیر ولید ابو علی بحال

فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان میں تعینات معطل سفیر ولید ابو علی کو بحال کردیا جس کے بعد وہ 10 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بھارت کی شکایت پر سفیر کی معطلی کے بعد پاکستان علماء کونسل کے حافظ طاہر اشرفی نے فلسطینی صدر اور فلسطین کے چیف جسٹس سے رابطہ کیا.

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلسطین کے صدر اور چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ولید ابوعلی کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں عہدے پر بحال کیا جائے۔

حافظ طاہر اشرفی کے مطابق فلسطین کے چیف جسٹس نے گفتگو کے دوران ان سے کہا کہ فلسطینی اور پاکستانی یکجان ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی جس پر بھارت کی جانب سے شدید واویلہ کیا گیا تھا جب کہ فلسطینی صدر نے اسلام آباد میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے