یوکرائن کے سابق صدرنے اپنے محل پر2 ارب ڈالرزخرچ کرڈالے

کیف: یوکرین کے سابق صدر وکٹرنے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے اور اپنے لئے عالی شان محل بنایا جس کے دروازوں کوعوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق یوکرائن کے سابق صدروکٹرنے اپنے محل پر2 ارب ڈالرزخرچ کئے اوراب کرپشن پرعمر قید پانے کے بعد روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

عالی شان محل میں جھیلیں، جانور، سجاوٹ کے قیمتی سامان سمیت عیش و آرام کی ہرچیز موجود ہے۔ لکڑی کے بنے ہوئے اس لاگ کیبن کی 6 منزلیں ہیں اوریہ دنیا کا سب سے بڑا لاگ کیبن ہے۔

میوزیم آف کرپشن کے نام سے پہچانے جانے والے اس محل کے دروازوں کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

محل کوایک مہنگے علاقے میں بہت بڑے رقبے پربنایا گیا ہے، محل اتنا بڑا ہے کہ ایک دن سے کم میں دیکھنا مشکل ہے۔ گالف کورس، 2 لاکھ ڈالرزکا فانوس، 4 لاکھ ڈالر کا فرش، معروف گلوکار جان لینن کا پیانو بھی محل میں موجودہے۔

ساتھ ہی ساتھ یوکرائن کے سابق صدرکی قیمتی اور نایاب گاڑیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، محل میں نایاب طوطے اور شیر سمیت مختلف جانور بھی پالے گئے۔

واضح رہے کہ یوکرائن کے سابق صدروکٹرپر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پرعمرقید سنائی گئی تھی، جس کے بعد وہ روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے