بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھنے والا روبوٹ متعارف

لاس ویگاس: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے پرسنل روبوٹس میں مزید جدت لائی جارہی ہے اور ان میں طرح طرح کا ڈیٹا فیڈ کرکے تجربات کیے جارہے ہیں کہ انہیں انسان کےلیے کس طرح مزید فائدہ مند بنایا جاسکے۔

سی این این کے مطابق حال ہی میں ایک ٹیکنالوجی فرم نے ایک دلچسپ روبوٹ متعارف کرایا ہے جو بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھتا ہے اور ریاضی کے مضمون میں ان کی مدد کرتا ہے۔

اس روبوٹ کا نام کمپنی نے ’بڈی‘ رکھا ہے۔ یہ روبوٹ امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ’’کنزیومر الیکٹرونکس شو‘‘ (سی ای ایس) میں پیش کیا گیا جو دنیا میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش سمجھی جاتی ہے۔ یہ نمائش 5 تا 8 جنوری جاری رہی۔

یہ چھوٹا سا روبوٹ ’بڈی‘ خاص طور پر بچوں کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ وزن اور جسامت میں چھوٹا، شرارتی اور اس قابل ہے کہ بچوں پر دادی اماں کی طرح نظر رکھ سکے۔ اسی لیے اس روبوٹ کی ایل سی ڈی پر دادی اماں کی آنکھیں ہی لگائی گئی ہیں تاکہ بچے کوئی بھی شرارت کرتے ہوئے اس روبوٹ اور اس کی آنکھوں کو دیکھ کر محسوس کریں کہ ان کی نگرانی ہورہی ہے۔

اس روبوٹ میں سیکیورٹی فیچرز بھی فراہم کیے گئے ہیں جن کی بدولت یہ گھر میں گھسنے والے نقب زن یا چور کو پکڑوانے میں بھی کامیاب ہوسکتا ہے، ساتھ ہی اس میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کے عمومی آپشن بھی موجود ہیں۔

کمپنی نے اس کم قیمت روبوٹ کو نمائش کے ذریعے متعارف کرایا ہے البتہ فروخت کے لیے پیش نہیں کیا۔ تاہم امید ہے کہ جلد ہی اسے فروخت کےلیے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ اس کی قیمت 1550 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے