غلطی سے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کی واپسی ممکن

گزشتہ سال واٹس ایپ نے غلطی سے بھیج دیئے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کا مطالبہ برسوں سے لوگ کررہے تھے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایس ایم ایس کو بھی اس طرح ان سینڈ کرنا ممکن ہے؟

جی ہاں واقعی، اگر کبھی غلطی سے کسی دوسرے فرد کو ایس ایم ایس بھیج دیا یا اس میں کوئی غلطی کردی ہے تو اس کو واپس بلانا یا ایڈٹ کرنا ممکن ہے۔

ماضی میں تو اس طرح کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا بلکہ دوسرے فرد سے معذرت ہی کرنا پڑتی تھی۔

اور یہ کام ایک ایپ آن سیکنڈ تھاٹ کے ذریعے ممکن ہے جو کہ ایسے ایس ایم ایس واپس کھینچنے کی طاقت رکھتی ہے جو آپ سینڈ کرچکے ہوں۔

یہ ایپ معمول کے ایس ایم ایس پروگرام سے منسلک ہوجاتی ہے تاکہ آپ معمول کے مطابق اپنے کانٹیکٹس کو پیغامات بھیج سکیں، تاہم اس میں ایک بڑا فرق ہے اور وہ ہے ان سینڈ فیچر۔

اس ایپ میں ایک خاص مدت (60 سیکنڈ)کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جس کے دوران آپ بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ ، ان سینڈ یا ایڈٹ تک کرسکتے ہیں۔

اور ہاں دوسرے فرد کے پاس یہ ایپ انسٹال نہ بھی تو بھی آپ اپنے پیغام کو ایڈٹ یا ان سینڈ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس کی مدد سے آپ دوسروں سے اپنا نمبر بھی چھپا سکتے ہیں۔

یہ ایپ فی الحال اینڈرائیڈ فونز کے لیے دستیاب ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور پر اس لنک سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایپل کے ایپ اسٹور میں اسے اب تک پیش نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے