ورون دھون کی فلم نے کمائی میں ’دنگل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بالی وڈ اسٹار ورون دھون نے عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کو ٹی وی پریمیئر پر کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

ورون دھون کے لیے سال 2017 نہایت خوشگوار ثابت ہوا اور گزشتہ سال ان کی ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ اور ’ جڑواں 2‘ نہ صرف سپر ہٹ ہوئیں ہیں بلکہ یہ فلمیں 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہوئیں۔

ورون دھون کو بالی وڈ خانز کے بعد آنے والا سپر اسٹاز کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سلور اسکرین کے بعد ٹی وی پریمیئر پر انہوں نے عامر خان اور اکشے کمار کو بھی مات دے دی ہے۔

بالی وڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ اور دنیا بھر میں پہلی بھارتی فلم ہے لیکن یہ فلم ٹی وی پریمیئر پر کمائی میں نوجوان اداکار ورون دھون کی فلم سے پیچھے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ ٹی وی پریمیئر پر 2 بار دکھائی گئی ہے جس نے 2 کروڑ 45 لاکھ کی کمائی کی اور اس طرح ٹی وی پریمیئر پر کمائی میں عامر خان کی ’دنگل‘ اور اکشے کمار کی ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عامر خان کی ’دنگل‘ نے 2 کروڑ 39 لاکھ اور اکشے کمار کی ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ نے ایک کروڑ 86 لاکھ کی کمائی کی تھی۔

ورون کی چھوٹی اسکرین پر اس کامیابی کو فلمی پنڈتوں نے بڑے بڑے اسٹارز کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ورون اس وقت اپنی دو فلموں ’سوئی دھاگا‘ اور ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے