زینب کیس میں ایک اور ویڈیو مل گئی، بچی قاتل کو ممکنہ طور پر جانتی تھی

لاہور: کم سن زینب قتل کیس میں ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ بچی ممکنہ طور پر قاتل کو جانتی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی اداروں کو قصور میں کم سن زینب کے علاقے سے ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے۔ مقتولہ زینب نے فراک اور لانگ شوز پہنے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں شلوار قمیض اور کوٹ پہنا شخص زینب کو اپنی طرف آنے کا اشارہ کرتا ہے تو بچی اس کی طرف جاتی ہے۔

سب سے پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو میں نظر والا شخص جیسے ہی گلی میں داخل ہوا تو زینب بھاگ کر اس کی طرف چلی گئی۔ فوٹیج سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زینب اس شخص سے واقف تھی۔ اس سے قبل اسی شخص کی گلی میں مشکوک انداز میں چکر لگاتے ہوئے فوٹیج بھی سامنے آچکی لے۔

واضح رہے کہ قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ ہفتے اغوا کرلیا تھا جس کے کئی روز بعد منگل کی شب کچرے کے ڈھیر سے اس کی لاش ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے