جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سنچورین ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے باؤلنگ سے اننگز کا آغاز کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر کیشپ مہاراج نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے روی چندرہ ایشون نے باؤلنگ کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے کسی ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے اننگز کا آغاز اسپنرز کی جانب سے کیا گیا ہو اور آج سے قبل جنوبی افریقہ کے میدانوں پر ایسا نہیں ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ جب جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشپ مہاراج نے سنچورین میں باؤلنگ کا آغاز کیا تو وہ 105 سال بعد جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے اسپنر بنے۔

ان سے قبل 1912 میں اسپنر اوبرے فالکنر نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا پہلا اوور پھینک کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے