افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے، داعش کے 23 شدت پسند ہلاک

کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق منگل کے روز امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ننگر ہار میں کالعدم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے 23 جنجگو ہلاک ہوگئے جب کہ حملوں میں دیگر شدت پسندوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فوجی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون حملے آچن کے ضلع شیرزاد میں کیے گئے۔

افغان فوجی حکام کا بتانا ہے کہ پیر کے روز ضلع شیرزاد کے علاقے مرکی میں بھی امریکی ڈرون طیاروں نے حملہ کیا جس میں ہلاک ہونے والے دو شدت پسندوں کی شناخت عثمان اور عباس کے نام سے ہوئی۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملوں میں کوئی عام شہری یا سیکیورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے