پاک-سری لنکا فوجی سربراہان کی دفاعی تعلقات پر گفت وشنید

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے اور میزبان ملک کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دعوت پر سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں افواج کے سربراہان سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کےدوران دونوں جانب سے مختلف امور پر گفت وشنید کی گئی اور سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دفاعی امور کے حوالے سے جاری منصوبوں کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات کی گئی۔

قبل ازیں جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکا کے ملٹری ہیڈکوارٹر پہنچے تو انھیں گاڑ آف آنر دیا گیا جہاں انھوں نے ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے اراکین اور فیکلٹی سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکا کی عسکری قیادت نے سری لنکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخلاقی اور فوجی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کردار کو سراہا۔

جنرل قمر باجوہ نے اس دوران کہا کہ پاکستان نے متاثرہ علاقوں سے دہشت گردی کے صفایا کے بعد اب انتہاپسندوں کی غیر منظم پناگاہوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دو ہی ملک ہیں جو بہتر سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے کیسی قربانی دینا پڑتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے