میڈیا سے ناراض ٹرمپ کا ‘جعلی’ نیوز ایوارڈز کا اعلان

واشنگٹن: میڈیا سے ناراض امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے لئے جعلی نیوز ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر سب سے زیادہ تنقید کرنے والے صحافتی ادارے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے ناموں کے ساتھ ری پبلکن پارٹی کی ویب سائٹ پر ٹاپ ٹین ‘جھوٹے’ اخباروں اور چینلز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

امریکی صدر نے اس حوالے سے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے ‘جعلی خبروں’ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے اداروں کا ذکر کیا۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump
And the FAKE NEWS winners are…https://gop.com/the-highly-anticipated-2017-fake-news-awards/ …
6:00 AM – Jan 18, 2018

The Highly Anticipated 2017 Fake News Awards
2017 has been a year of unrelenting bias, unfair news coverage, and even downright fake news.
gop.com
33,842 33,842 Replies 32,061 32,061 Retweets 79,631 79,631 likes
Twitter Ads info and privacy

دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے رہنما جان مکین نے اخبار میں تنقیدی کالم کے ذریعے ٹرمپ کے جعلی نیوز ایوارڈز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایری زونا سے ری پبلکن سینیٹر جیف فلیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر روسی لیڈر اسٹالن کی زبان میں آزاد میڈیا کو بدنام کرنے کا الزام لگایا۔

جیف فلیک نے کہا کہ ٹرمپ میڈیا کو عوام دشمن ثابت کرکے حقیقت سے نظریں چرا رہے ہیں اور وہ اپنے مخالفین کے لئے وہی زبان استعمال کرتے ہیں جو روسی لیڈر اسٹالن دشمنوں کے لئے کیا کرتے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے