قزاقستان: بس میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

شمال مغربی قزاقستان میں بس میں آتشزدگی سے کم از کم 52 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

قزاقستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بس کو حادثہ شمال مغربی قزاقستان کے ریجن اکتوب کے ضلع ارگز میں پیش آیا۔

بس حادثے میں 5 افراد جان بچانے میں کامیاب ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر ہی امداد دی۔

قزاقستان کی وزارت ایمرجنسی سروس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 55 مسافر اور 2 ڈرائیور موجود تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق قزاقستان کے جنوبی ریجن کے سب سے بڑے شہر شمکنت سے روس کے شہر سمارا کے لیے مختص بس میں ازبک شہری سوار تھے۔

ازبک شہری اکثر و بیشتر ملازمت کی غرض سے روس کا سفر کرتے ہیں۔

بس کے ایک ڈرائیور نے بتایا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے