جمعرات : 18 جنوری 2018 کی اہم ترین قومی خبریں

[pullquote]انتظار احمد قتل: ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر کو عہدے ہٹادیا گیا[/pullquote]

کراچی: سینئر سپریٹینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی کار لفٹنگ سیل مقدس حیدر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدس حیدر کو انتظار احمد قتل کیس کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔اس سے قبل جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کے خول کا فارنزک تجزیہ مکمل کیا گیا جس کے لیے 18 خول اور 8 پستول تجزیے کے لیے دیے گئے تھے۔فارنزک تجزیہ کے مطابق 6 خول ایک پستول سے اور 12 خول دوسرے پستول سے میچ کر گئے تھے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران تین پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

[pullquote]افغان صدر اشرف غنی کی ’پیغامِ پاکستان‘ فتوے پر تنقید[/pullquote]

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ دنوں خود کش حملوں کے خلاف پاکستان کے 1800 سے زائد علماء کی جانب سے جاری متفقہ فتوے پر تنقید کی ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری ’’پیغام پاکستان‘‘ فتوے کا دائرہ افغانستان سمیت پوری مسلم دنیا تک وسیع ہونا چاہیے۔کابل میں افغان نوجوانوں، خواتین اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ ’’اسلام کے تحت جاری ہونے والے فتوے کبھی صرف ایک ملک کی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوتے‘‘۔ہال میں موجود علماء سے جب اشرف غنی نے پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں تو وہاں موجود تمام علماء نے ان کی بات کو درست قرار دیا۔

[pullquote]کراچی میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی[/pullquote]

کراچی کے علاقے سچل کے قریب رمضان گبول گوٹھ میں قریبی رشتہ دار نے مبینہ طور پر 6 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ رخسانہ کی جانب سے سچل پولیس اسٹیشن میں درج کرایا گیا، جس میں بچی کے چچا کو نامزد کیا گیا ہے۔تاہم بچی کی والدہ نے پولیس پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکام پر معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

[pullquote]راولپنڈی میں 7 سالہ بچے کا ’ریپ‘، ملزم گرفتار[/pullquote]

پولیس نے راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں 7 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔کہوٹہ کے محلہ جامع مسجد کے رہائشی ساجد محمود نے پولیس کو بتایا کہ ان کے 7 سالہ بیٹے عبداللہ کو منیب نامی شخص بھلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور وہاں پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے منیب کے خلاف باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ’جب عبداللہ گھر واپس آیا تو بہت سہما ہوا تھا لیکن جب میں نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے باہر گیا تو میرے پڑوسی نے مجھے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کا بتایا، جس کے بعد میں نے منیب کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔‘مقدمے کے تفتیشی افسر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے جمعہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا، جبکہ بچے کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔

[pullquote]قبائلی نوجوان کی ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاکت پر مختلف شہروں میں مظاہرے[/pullquote]

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔شہر قائد میں کراچی پریس کلب پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے دوران فکس اٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ضلع ٹانک میں بھی لوگوں نے وزیر آباد سے احتجاجی جلوس نکالا اور کشمیر چوک پر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ضلع بنوں اور بلوچستان کے علاقے ژوب میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے اور واقعے کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔پشاور میں بھی مختلف تنظمیوں کی جانب سے نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

[pullquote]گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ان کے بیٹوں نے ہی لوٹ لیا۔[/pullquote]

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی درخواست پر مقامی پولیس نے اُن کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔میر غضنفر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اُن کے بیٹوں نے جعلی دستخطوں کے ذریعے اُن کا مکان ہتھیایا اور پھر اسے فروخت کر دیا ہے۔گورنر بلوچستان نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں سے تنگ ہو کر ان سے ملنا جلنا بند کر رکھا تھا اور بیٹوں نے میرے خلاف دیوانی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا۔

[pullquote]استعفیٰ مانگنے والے میرے نہیں عوامی منصوبوں کے مخالف ہیں، شہباز شریف[/pullquote]

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے استعفے کے مطالبے کے پیچھے مخالفین کی نظر عوامی منصوبوں پر ہے۔جناح اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نیب میری ذات کے حوالے سے ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت کر دے تو عوام کے ہاتھ اور میری گردن ہو گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا ناکام بنانے پر لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پنجاب میں ہونے والے ترقی کے کام کو ناکام کرنا چاہتے ہیں اور میرے استعفے کے مطالبے کے پیچھے اُن کی نظر عوامی منصوبوں پر ہے۔انہوں نے جب ڈینگی پشاور میں آیا تو ہم نے وہاں دھرنے نہیں دیے بلکہ ہم نے پشاور ٹیمیں بھجوائیں اور ڈاکٹرز گئے، یہ لوگ خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں کر سکے اسی کا بدلہ لے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کے پی کے میں زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی، ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں۔عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہے ہیں تو پھر پارلیمنٹ میں بیٹھے کیوں ہیں۔قصور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ زینب کے قاتل مل جائیں، انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زینب کے ساتھ عاصمہ اور بلدیہ فیکٹری کیس پر بھی بات ہونی چاہیے۔

[pullquote]جسٹس یاور شاہ کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش[/pullquote]

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس یاور علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کردی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی صدارت میں اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے دو سینئر ججز، وفاقی و صوبائی وزیر قانون، سپریم کورٹ بار اور بار کونسل کے عہدیداران سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی بطور سپریم کورٹ جج، جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس یاور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے لیے بطور ججز چھ ناموں کی، جبکہ ہائی کورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔سندھ کے دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عشرت علی شاہ اور کوثر سلطانہ کی بھی سفارش کی گئی، جبکہ چار وکلاء کو سندھ ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ان وکلاء میں عدنان اقبال، امجد علی، آغا فیصل اور صلاح الدین عباسی کے نام شامل ہیں۔

[pullquote]عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، ترجمان شریف فیملی[/pullquote]

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، ان کی ذہنی حالت سے لگتا ہے کہ وہ صدمے میں ہیں۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی باتوں کا نہ سر ہے نہ پیر، عمران خان کو خود بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے،اسےعزت دینےمیں فخر محسوس کرتا ہے مگر عمران خان جیسا شرم سے عاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے؟

[pullquote]قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور[/pullquote]

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔جلسے سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی پارلیمنٹ پر شدید تنقید کی اور اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔عمران خان اور شیخ رشید کے بیانات پر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی رہی۔خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بھی شخص پارلیمنٹ پر لعنت بھیجے گا، وہ اسے گالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں کررہا بلکہ اپنے گھٹیا پن اور بازاری ہونے کا اظہار کررہا ہے۔

[pullquote]’امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا‘[/pullquote]

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر دفاع خرم دستگیر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خرم دستگیر کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا۔

[pullquote]پرویز خٹک کی مقتولہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات، مدد کی یقین دہانی[/pullquote]

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مردان میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین محسود کے ہمراہ عاصمہ کے گھر جا کر ان کی اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں ضلعی ناظم حمایت اللہ نے مذکورہ واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ مقدمے میں ریپ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کرے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

[pullquote]نقیب اللہ کی ‘پولیس مقابلے’ میں ہلاکت، آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی[/pullquote]

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے نقیب اللہ محسود کی گھر سے حراست اور پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔نقیب محسود کے قتل کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کو نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

[pullquote]کے پی میں یہ تبدیلی آئی کہ لوگوں کو تخت بنی گالہ آنا پڑرہا ہے، بشریٰ گوہر[/pullquote]

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ لوگوں کو اب تخت بنی گالہ آنا پڑرہا ہے، یہ تباہی والی تبدیلی کی سونامی لے کر آئے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ گوہرنے کہا کہ اے این پی کی پوری سپورٹ سب انجینئرز کے ساتھ ہے،پختونخوا میں جب مشکل وقت آتا ہے تو اے این پی ہی میدان میں کھڑی ہوتی ہے،یہ کیسے لیڈر ہیں جو مظاہرین کا پانی بھی بند کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کنٹینر کی سیاست ختم کریں،پختونخوا کے وسائل باہر استعمال ہورہے ہیں،عمران خان کے دھرنوں کی سیاست سے ہم تنگ آچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ کے باہر بڑی تعداد میں انجینئرز موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے سب انجینئرزنے دھرنا اپ گریڈیشن کے لیے دے رکھا ہے۔

[pullquote]کمسن عاصمہ زیادتی و قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد[/pullquote]

مردان میں چار سالہ بچی عاصمہ کے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب کا ایوان بچی کے والدین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات شرمندگی کا باعث ہیں۔کے پی پولیس اور عمران خان کے دعوؤں کا پول بھی کھل گیا ہے، ڈی جی خان اور مردان کا واقعہ کے پی حکومت کے لئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے، زینب قتل پر سیاست چمکانے والے سیاستدانوں کے منہ پر عاصمہ کا قتل ایک طمانچہ ہے۔

[pullquote]چیئرمین نیب کی پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت[/pullquote]

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات کرنے کی ہدایت کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاناما اور برٹش ورجن میں پاکستانیوں کی مبینہ 435 کمپنیوں کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ دیگر پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں، دیکھا جائے کمپنیاں بناتے وقت کوئی منی لانڈرنگ یا خزانے کو نقصان تو نہیں پہنچایا گیا۔چیئرمین نیب نے ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے، شواہداور قانون کے مطابق انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔دوسری جانب نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عبداللہ یوسف کی بھی مبینہ طور پر 6 کمپنیاں ہیں۔

[pullquote]’حساس ترین صوبے پر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بنانا سب کیلئے لمحہ فکریہ‘[/pullquote]

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تعجب کا اظہار کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ کب، کہاں اور کیسے کیا گیا، چند سو ووٹ لینے والے شخص کو ایک کروڑ سے زائد آبادی کے صوبے پر مسلط کرنا جمہوری عمل کی نفی ہے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں بلوچستان میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہمارے علم میں لائے بغیر کسی جواز کے بغیر کیا گیا تھا۔

[pullquote]وفاقی حکومت نے طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا[/pullquote]

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کررکھا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مال روڈ پر جلسہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوئے ۔

[pullquote]پارلیمنٹ کے لیے ’لعنت‘ کا لفظ بہت ہلکا ہے، عمران خان[/pullquote]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خواجہ آصف اور نواز شریف کو ‘اسمبلی کی تباہی کا ذمہ دار’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے لعنت کا لفظ بہت ہلکا ہے۔اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران پارلیمنٹ کے حوالے سے دیئے گئے اپنے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘لعنت کا لفظ میں نے بہت ہلکا استعمال کیا، جو لفظ کہنا چاہتا تھا، وہ اس سے زیادہ سخت تھا۔’عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘پارلیمنٹ ایک عمارت کا نام ہے، جس کی عزت کو پارلیمنٹیرینز اپنی حرکتوں سے اوپر یا نیچے لے جاتے ہیں’۔

[pullquote]پارلیمنٹ کو پارلیمنٹیرینز نے ہی تباہ کیا، عمران خان[/pullquote]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو پارلیمنٹیرینز نے ہی تباہ کیا کیونکہ یہاں بیٹھے لوگ فراڈ کرنے والوں کو پارٹی قائد بنانے کے لیے اسمبلی سے قانون پاس کرارہے ہیں۔بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کی اور قوم کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہل میٹل کے ذریعے اپنی رقم اپنے ملازمین اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو بھیجتے تھے اور یہ رقم پاکستان سے دبئی اور پھر آگے جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’ہل میٹل سے متعلق ہماری ٹیم نے نئے انکشافات کیے ہیں جبکہ حدیبیہ پیپر ملز بھی منی لانڈرنگ کے لیے بنائی گئی تھی‘۔

[pullquote]امریکا، اسرائیل اور بھارت کا ‘ملاپ’ خطرے کی علامت، رضا ربانی[/pullquote]

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کے مابین ابھرتے ہوئے تعلقات کو مسلم ممالک کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔تہران میں منعقدہ اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے 13 ویں سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے یکطرفہ فیصلے کی شدید مخالفت کرتا ہے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔

[pullquote]کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیم پر حملہ، ماں بیٹی جاں بحق[/pullquote]

نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کی جب بی بی سکینہ اور اس کی بیٹی رضوانہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھیں: پولیس کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو مہم کی 2 لیڈی ورکرز ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق شالکوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کی جب بی بی سکینہ اور اس کی بیٹی رضوانہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھیں۔ فائرنگ سے ماں بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جن کی لاشوں کو بی ایم سی منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔

[pullquote]کراچی میں نقیب محسود کی ہلاکت، بلاول بھٹوکا نوٹس، انکوائری افسر مقرر[/pullquote]

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کی ہلاکت پر بلال بھٹو زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کو معاملے کی انکوائری کے احکامات دے دیئے اور ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔ نقیب اللہ کی میت تدفین کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کر دی گئی۔

[pullquote]ورکنگ باؤنڈری: بھارتی فوج کی جارحیت جاری، 2 خواتین جاں بحق[/pullquote]

راولپنڈی: بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کے قریب سیالکوٹ میں چپھرار سیکٹر کے ایک سرحدی گاؤں کنڈان پور میں رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سرحد پر تعینات پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا۔

[pullquote]عدالت نے قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا[/pullquote]

ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اگلی پیشی پر مفتی عبدالقوی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشید عابد کیعدالت میںآج قندیل کے قتل میں ملوث اُس کے بھائی وسیم اور کزن حق نوازکو پیش کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 3 فروری کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی 3 فروری کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا تھا ۔

[pullquote]ملک کے 5 لاکھ گریجویٹ نوجوان بیروز گاری کا شکار[/pullquote]

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس) نے قومی اسمبلی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 5 لاکھ گریجویٹ نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں۔قومی اسمبلی رکن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ حمید کے سوال پر وزارت برائے افرادی قوت نے تحریری جواب جمع کرایا کہ صرف اسلام آباد میں 6 ہزار 776 نوجوان بے روزگار ہیں جن میں مردوں کی تعداد 3 ہزار 819 اور خواتین کی 2 ہزار 957 ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گریجوٹ نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، صوبہ پنجاب میں کل 3 لاکھ 10 ہزار نوجوان ذریعہ معاش کی تلاش میں سرگرداں ہیں، جن میں مرد اور عورت کی تفریق کے اعتبار سے 2 لاکھ 10 ہزار خواتین جبکہ 99 ہزار 874 مرد بے روز گریجویٹ ہیں۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کی دوسری بڑی تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں کل 97 ہزار 222 نوجوانوں میں سے 53 ہزار 673 مرد اور 43 ہزار 549 خواتین شامل ہیں۔

[pullquote]امداد کی بندش کے باجود پاکستان کی ’فوجی تربیت جاری رکھنے کا امریکی اعلان‘[/pullquote]

اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ سیکیورٹی امداد کی بندش کے باوجود فوجی تربیت سے متعلق امداد جاری رہے گی۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ امریکا اپنی بین الاقوامی فوجی تعلیم اور تربیت (آئی ایم ای ٹی) سمیت اپنے قومی مفاد کی حمایت کرنے والوں کی مالی امداد جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ آئی ایم ای ٹی پروگرام جو فوجی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھتا ہے، کا مقصد امریکی فوجیوں اور امداد حاصل کرنے والے فوجیوں کے درمیان مسقبل میں ایک اتحاد قائم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت 15 برس میں پاک فوج کے افسران کو 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد کے ذریعے امریکا میں تربیت دی گئی اور موجودہ سال کے لیے اس کی رقم 40 لاکھ ڈالر مختص کی گئی ہے۔

[pullquote]پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی[/pullquote]

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 25 جنوری تک ملتوی کردی۔پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف درخواست پرلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے نجکاری کا طریقہ کار طلب کرلیا۔جسٹس شاہد مبین نے نبیل کاہلوں ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن قومی ایئر لائن من پسند افراد کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔درخواست گزار کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی اپنی ایئرلائن ہے جو پی آئی اے کی مخالف ہے، وزیر اعظم نے پی آئی اے کو نجکاری کے ذریعے فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

[pullquote]والد کے موت کو طبعی ہی سمجھا جائے، صاحبزادی حسن ظفر عارف[/pullquote]

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے مرحوم رہنما پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے والد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آجاتی تب تک ان کی موت کو طبعی ہی سمجھا جائے۔پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی صاحبزادی شہرزادی ظفر عارف نے اپنے ایک بیان میں تمام قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کسی سیاسی جماعت یا گروپ کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ ان کے والد کی موت کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ لوگ جو ان سے محبت کرتے تھے وہ اس موت کو ایک جرم سمجھتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

[pullquote]حکومت کا قصور میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ[/pullquote]

اسلام آباد: قصور میں 6 سالہ زینب کے قتل کے واقعے کے بعد صوبائی حکومت نے قصور میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے اس کی مدد سے شہر کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بابر نواز کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او قصور شریک ہوئے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ ایمرجنسی کی بنیاد پر قصور میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں کیمرے لگانے سے متعلق منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ ابتدائی طور پر قصور میں 450 کیمرے لگائے جائیں گے اور ان کی مدد سے قصور کے مختلف علاقوں کی نگرانی کی جائے گی جبکہ علاقے میں موجود مشکوک لوگوں پر نظر بھی رکھی جائے گی۔

[pullquote]اسلام آباد میں ‘افغان امن مذاکرات‘ کا بلا نتیجہ اختتام[/pullquote]

پشاور: افغانستان میں امن کے لیے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور انہیں سیاسی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق مذاکرات کئی عرصے سے تعطل کا شکار ہیں تاہم گزشتہ ہفتے انٹرا افغان امن مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا تاہم یہ دورہ کسی منطقی انجام تک پہنچے بغیر ہی ختم ہو گیا۔قطر میں قائم طالبان کے دفتر سے آنے والے وفد میں طالبان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شباب الدین دلاور اور مولوی رسول بھی شامل تھے۔

[pullquote]سپریم کورٹ نےآئی جی سندھ کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا[/pullquote]

سپریم کورٹ آف پاکستان نےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم جاری کر تے ہوئے وفاق کو اقدامات اٹھانے سے روک دیا۔سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی تقرری سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھااور کہا کہسندھ میں آئی جی کی تقرری کامعاملہ عدالت کےفیصلے سےمشروط ہوگا ۔سپریم کورٹ کے بیان کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری پروفاقی حکومت کےکسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی،اےڈی خواجہ کو سندھ میں تبادلے کا مکمل اختیار ہوگا۔

[pullquote]قومی اسمبلی میں عمران خان،شیخ رشید کیخلاف قرارداد منظور[/pullquote]

قومی اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ذرائع کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے الفاظ کی سخت مذمت کرتا ہے، دونوں ایوان کے رکن ہیں، لیکن پارلیمان کے تقدس کو مجروح کیا ہے۔قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ اور جمہوریت کی علامت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے لاہور مال روڈ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا تھا جس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔

[pullquote]کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 خاتون انسداد پولیو رضاکار جاں بحق[/pullquote]

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسدادِ پولیو مہم کی 2 رضاکار خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں نامعلوم مسلح افراد انسدادِ پولیو مہم کی رضاکار ماں اور بیٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں دونوں رضاکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ حملہ آور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ مقتولین کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس واقعے کو شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ سے منسوب کیا جبکہ اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

[pullquote]وزارت داخلہ کی بلٹ اور بم پروف گاڑیوں سے متعلق نئی پالیسی جاری[/pullquote]

وزارت داخلہ نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی، جس کا اطلاق فوری طور پر پورے ملک میں ہوگا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی پالیسی بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمدات اور مقامی سطح پر تیاری میں مزید آسانیاں پیدا کرے گی جبکہ اس پالیسی کے بعد تمام سابقہ پالیسیوں کو فل فور منسوخ کردیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ نے مسلح گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے بھی نئی پالیسی واضح کردی۔اس پالیسی کے بعد مسلح گاڑیوں کی درآمد، مقامی سطح پر تیاری اور پرزے منگوائے جاسکیں گے جبکہ گاڑیوں کی درآمدات اور تیاری کے لیے وزارت داخلہ سے منظوری لازمی ہوگی۔پالیسی کے مطابق 25 سال سے زائد شخص، ادارہ اور نجی کمپنیاں اس حوالے سے رجوع کرسکیں گی جبکہ انفرادی طور پر درخواست دینے والے کا ٹیکس دہندہ ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ کمپنیوں کا ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونا اور سیکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔اس پالیسی کے مطابق سفارتی مشن اور عالمی ادارے بھی وزارت خارجہ کے ذریعے سیکیورٹی ایجنسیز کی سفارشات کی سطح پر رجوع کرسکیں گے۔اس کے علاوہ 5 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی اور ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد سالانہ ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔

[pullquote]کراچی میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی[/pullquote]

کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر کی کپڑا مارکیٹ میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فرار ہوگئے۔ دستی بم حملے کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق 5 زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد اسماعیل، وقاص، ستار اور بابو شامل ہیں تاہم جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

[pullquote]احتساب عدالت کی نیب کو اسحٰق ڈار کے خلاف جواب جمع کرانے کی آخری مہلت[/pullquote]

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس میں قومی احتساب بیور (نیب) کو ملزم کے اعتراضات پر جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اسپیشل پروسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحٰق ڈار کی درخواست خارج کردی ہے اور ریفرنس پر حکم امتناع ختم کردیا ہے جبکہ ابھی تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا، جس کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے