صبا قمر فلم فیئر ایوارڈز 2018 میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزد

advertisement

پاکستان کی معروف ادکارہ صبا قمر کو بالی وڈ کے فلم فیئر ایوارڈز 2018 میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کرلیا گیا۔

صبا قمر، گزشتہ برس اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھارتی اداکار فرحان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

صبا قمر نے فلم میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو متاثر کیا اور پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پزیرائی حاصل کی۔

فلم فیئر ایوارڈز 2018 کی بہترین اداکاراؤں کی نامزدگیوں میں صبا قمر فلم ’ہندی میڈیم‘، عالیہ بھٹ ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، سری دیوی ’مام‘، ودیا بالن’تمہاری سلو‘ اور بھومی پیڈنیکر’شب منگل ساودھان‘ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ فلم فیئر ایوارڈز 2018 میں بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہے ۔

فلم میں صبا قمر کے ساتھی اداکار فرحان خان بھی بہترین اداکار کے لیے نامزد کیے گئے ہیں جب کہ معاون کردار کی نامزدگیوں میں بھی فلم ’ہندی میڈیم‘سے دیپک دوبریال شامل ہیں۔

بہترین ہدایت کار کی نامزدگیوں میں بھی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ہدایت کار ساکت چوہدری نامزد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صبا قمر نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ آئی ایم ڈی بی کی فہرست کے مطابق بھارت کی ٹاپ 10 فلموں میں شامل ہے۔

صبا قمر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کریں یا نہیں لیکن یہ بات تو ثابت ہے کہ بھارت میں بھی وہ اپنی کامیابی کا لوہا منوا چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے