19 جنوری 2018 : شوبز خبریں

[pullquote]رنویر سنگھ کی فلم کے لیے اپنے وزن میں حیران کن کمی[/pullquote]

بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔رنویر سنگھ بھارتی فلم نگری کے ان چند نئے اداکاروں میں شامل ہیں جو بہت ہی کم عرصے میں فلمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔رنویر نے اس عروج پر پہنچنے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور فلموں میں اپنے کرداروں سے انصاف کرنے کے لیے صحت کی بھی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا تھا۔لیکن اب رنویر نے نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کے کردار کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’گُلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ جھگی میں رہنے والے ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا ہے۔اداکار کی وزن کم کرنے کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب رنویر سنگھ نے خود بھی ٹوئٹ کرکے ’پدماوت‘ اور ‘گُلی بوائے‘ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر مداح بھی حیران ہیں۔

[pullquote]’کیا میری بولی وڈ سیلفی ایلن کی ہولی وڈ سیلفی کو ہرا دے گی؟‘[/pullquote]

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے 6 روزہ بھارتی دورے کے دوران صرف سیاسی پہلوؤں پر ہی بات چیت نہیں کہ بلکہ ہندوستان کی کامیاب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات سے بھی ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے ایک یادگار سیلفی بھی لی، جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، کرن جوہر اور دیگر بولی وڈ شخصیات موجود تھیں۔ان کے علاوہ سیلفی میں ابھیشیک بچن، ویوک اوبرائے، سارا علی خان، مدھر بھنڈارکر اور امتیاز علی بھی نظر آ رہے تھے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس تصویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس پر انہوں نے لکھا کہ ’کیا میری بولی وڈ سیلفی ایلن کی آسکرز میں لی گئی ہولی وڈ سیلفی کو ہرا دے گی؟‘واضح رہے کہ ایلن کی جس سیلفی کی بات نیتن یاہو کررہے ہیں وہ 2014 کی مقبول ترین سیلفی تھی، جس میں ہولی وڈ کی بہت سی نامور شخصیات موجود تھیں۔خیال رہے کہ نیتن یاہو اپنی اہلیہ سارہ کے ہمراہ دہلی میں بھارتی فلم سازوں کے لیے اسرائیل میں نئے مواقع پر مبنی ایونٹ کا حصہ بنے.ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن نے اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بولی وڈ سے محبت کرتی ہے، اسرائیل بولی وڈ سے محبت کرتا ہے اور میں بھی بولی وڈ کو بےحد پسند کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہوا کے امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر مجھ سے 3 کروڑ فالوورز زیادہ ہیں اور یہ بات کافی دلچسپ ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی نیتن یاہو کی سیلفی کو ری ٹویٹ کیا۔

[pullquote]دپیکا پڈوکون کی ’آئسکریم میم‘ پر رنویر سنگھ کا قہقہہ[/pullquote]

بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے نام کا مذاق اڑاتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک میم شیئر کی جس پر اداکار رنویر سنگھ قہقہہ لگائے بنا نہ رہ سکے۔چونکہ دپیکا پڈوکون کے نام میں لفظ ’کون‘ آتا ہے، لہذا انہوں نے اپنے نام میں جڑے اس لفظ کو ‘آئسکریم کون’ سے ملا دیا۔ڈمپل گرل نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جانب آئسکریم کون ہے اور دوسری جانب دپیکا پڈوکون ہیں۔دپیکا نے اس آئسکریم کو ’دپیکا پڈوکون کون‘ کا نام دیا۔مزید یہ کہ اداکارہ نے کون کے اندر اور اس کے اوپر بھی اپنی تصویر لگا ڈالی اور ساتھ میں لکھا، ”دپیکا پڈوکون، ‘دپیکا پڈوکون کون ‘کے اندر”۔

[pullquote]سنجے لیلا بھنسالی کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش مؤخر کر دی[/pullquote]

بالی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی درخواست پر اکشے کمار نے اپنی فلم ’پیڈمین‘ کی نمائش آگے بڑھادی۔بالی وڈ میں رواں سال بڑی فلموں کی نمائش کا سال قرار دیا جارہا ہے جس میں کئی بڑی نامی گرامی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جانی ہیں۔ان فلموں میں دپیکا پڈوکون کی تنازع کا شکار بننے والی ’پدماوت‘، ’ اکشے کمار کی ’ پیڈمین‘ اور ’ 2.0‘، سلمان خان کی ’ریس 3‘ ، عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور شاہ رخ خان کی ’زیرو‘ شامل ہیں۔

[pullquote]سنجے لیلا بھنسالی اکشے کمار سے باکس آفس پر ٹکراؤ سے ناراض[/pullquote]

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کو سنسربورڈ سے اجازت ملنے کے بعد فلم کی نمائش 25 جنوری رکھی گئی ہے جس کے بعد اکشے کمار کی ’پیڈمین‘ سے باکس آفس پر تصادم کا خطرہ تھا لیکن اب اکشے کمار کی فلم کی نمائش کو ملتوی کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی فلم ’پدماوت‘ کے اکشے کمار کی فلم ’پیڈمین‘ سے باکس آفس ٹکراؤ پر پریشان تھے اور انہوں نے اکشے کمار سمیت فلمسازوں سے فلم کی نمائش کو آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر اب ’پیڈمین‘ کی نمائش کو آگے بڑھا دیا ہے۔اکشے کمار نے فلم کی نمائش ملتوی کرنے کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا جہان ان کے ساتھ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی موجود تھے۔ اب فلم ’پیڈمین‘ 25 جنوری کی بجائے 9 فروری کو پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ فلم ’پیڈ مین‘ میں اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا آپٹے جب کہ ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’پدماوت‘ پر کرنی سینا نے تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور احتجاج کے باعث فلم کی نمائش یکم دسمبر کو ملتوی کردی گئی تھی۔

[pullquote]ریتھک روشن کی دوسری شادی کی خبریں گرم[/pullquote]

بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ریتھک روشن کی اپنی سابق اہلیہ سوزین خان کے ساتھ دوبارہ شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ریتھک روشن نے فیشن ڈیزائنر سوزین خان سے 2000 میں پسند کی شادی کی تھی لیکن شادی کے 14 سال بعد دونوں نے اختلافات کے باعث علیحدگی اختیار کرلی اور 2014 میں دونوں نے عدالت سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔سوزین خان طلاق کے باوجود بھی بچوں اور سابق شوہر سے ملتی رہیں بلکہ کئی خاندانی تقریبات میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا اور اب ہریتھک روشن اور سوزین کی دوبارہ شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریتھک اور سوزین کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے اختلاف دور ہوگئے ہیں اور جلد ہی دونوں دوبارہ شادی کرلیں گے۔قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ریتھک اور سوزین ایک بار پھر نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں، تاکہ بچوں کی پرورش میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔دوسری جانب ریتھک روشن کے خاندانی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریتھک روشن کی 44 ویں سالگرہ کی تقریب میں سوزین خان سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ سالگرہ کے موقع پر سوزین نے انسٹاگرام پر ریتھک روشن کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘تم ہمیشہ میری زندگی کی روشنی بنے رہوگے، جنم دن مبارک ہو، یونہی مسکراتے رہو’۔

[pullquote]’پدماوت‘ کے باعث ’پیڈمین‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل[/pullquote]

بولی وڈ کی دو بڑی فلمیں ’پدماوت‘ اور ’پیڈمین‘ رواں ماہ 25 جنوری کو مقابلے پر ریلیز کے لیے تیار تھیں، تاہم اب یہ دونوں فلمیں الگ الگ دنوں پر ریلیز کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق فلم ’پدماوت‘ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اکشے کمار سے ملاقات کی اور اس میٹنگ میں ان دونوں نے مقابلے ہونے پر باکس آفس پر ہونے والے بزنس میں نقصان پر بات کی۔جس کے بعد اکشے کمار نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی فلم ’پیڈمین‘ 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو ریلیز کے لیے پیش کریں گے۔فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان اکشے کمار اور سنجے لیلا بھنسالی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس دوران سنجے بھنسالی کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کرنے پر اکشے کمار کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔جبکہ اکشے کمار نے کہا کہ ’میں نے سنجے کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا ہے، وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، اس لیے میں نے سوچا کے کم از کم اتنا تو کرنا چاہیے‘۔سنجے بھنسالی نے مزید کہا کہ ’یہ تاریخ ان کی تھی، ہم نے ان سے کہا تبدیل کرنے کا اور انہوں نے منٹ بھی نہیں لگایا اور اپنی فلم کی ریلیز آگے بڑھا دی‘۔خیال رہے کہ فلم ’پدماوت‘ کے مداح طویل عرصے سے انتظار کررہے ہیں کیوں کہ اس سے قبل اسے گزشتہ سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے اس کی ریلیز مؤخر کی گئی۔اس لیے اگر یہ دنوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوتی تو یقیناً شائقین بڑی تعداد میں پدماوت دیکھنے سینما گھر پہنچتے۔فلم ’پدماوت‘ جس کا نام پہلے ’پدماوتی‘ رکھا گیا تھا چتور گڑھ کی رانی پدمنی کی کہانی ہے جن کی خوبصورتی کی چرچا سن کر ظالم بادشاہ علاؤالدین خلجی ان کا دیوانہ ہوجاتا ہے، اور انہیں حاصل کرنے کے لیے چتور گڑھ پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو بھی مروا دیتا ہے۔اس فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی، شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گےدوسری جانب فلم ’پیڈمین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے