میانوالی :زمین کے تنازع پر 4 افراد فائرنگ سے جاں بحق

میانوالی میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق روغان کے علاقے میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین موقع پرجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکو ذرائع کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی بھی دم توڑ گیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے