پاکستان مکمل طور پر آزاد ملک نہیں ہے، سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مکمل طور پر آزاد ملک نہیں ہے اور اسے آزاد ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں ’باب پاکستان‘ کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کونسا ایسا حملہ ہے جو ن لیگ پر نہیں کیا گیا ہو لیکن وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھا نوازشریف اتناخطرناک نہیں تھا، جتنا جاتی امرا میں بیٹھا خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بس کو جنگلا بس کہتے تھے لیکن اب کے پی کے میں بنارہے ہیں اور میٹرو ٹرین کا منصوبہ 22ماہ تاخیر کا شکار ہوا تاہم جو مرضی کرلو شہباز شریف ٹرین چلادے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کل بھی کہیں گے اور پرسوں بھی کہیں گے کہ ہمیں انصاف چاہیے لیکن اب جلسوں میں لوگ یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم لڑنا اور اداروں سےمحاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن ہم نے آج تک سبق نہیں سیکھا، اگر ادارے آپس میں لڑیں گے تو ملک آگے نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مکمل طور پر آزاد ملک نہیں اسے آزاد ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور مکمل آزادی چاہیے ، ایسے ملک نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری باتوں کو حملہ تصور نہ کیا جائے اور ہمارے مشوروں کو غیر ذمے دارانہ نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست بچے نہ بچے ملک اس طرح نہیں چلے گا اور سیاست بچتی ہے یا نہیں لیکن سچ بولنے سے باز نہیں آئیں گے۔

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے محاذ آرائی اور مقابلہ نہیں ووٹ کا احترام چاہتے ہیں اور اب فیصلہ لوگوں کا چلے گا بند کمرے کا نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے