کلبھوشن کیس: آئی سی جے کی بھارت کو 18 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کی سماعت کرنے والی عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ 17 اپریل 2018 تک اپنا جواب جمع کرائے۔

بھارت نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کلبھوشن کے کیس میں اپنا پہلا جواب ستمبر2017 میں جمع کرایا تھا جس کے بعد پاکستان نے 13 دسمبر2017 کو اپنا جواب جمع کرادیا تھا۔

اب آئی سی جے نے بھارت کو ہدایات کی ہیں کہ وہ 17 اپریل 2018 تک اپنا جواب داخل کرے جب پاکستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلبھوشن کیس میں 17 جولائی 2018 تک جواب الجواب جمع کرائے۔

آئی سی جے کے مطابق عالمی عدالت انصاف دونوں ملکوں کے دستاویزی جوابات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا اعلان کرے گی۔

[pullquote]کلبھوشن کی گرفتاری[/pullquote]

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔

رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔

لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے