بھارتی نژاد برطانوی شہری عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

واشنگٹن: امریکا نے بھارتی نژاد برطانوی شہری سدھارتا ڈھار اور مراکشی نژاد بیلجیئم کے شہری عبدالطیف گائنی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

داعش سے تعلق رکھنے والا سدھارتا ڈھار برطانیہ میں پیدا ہوا اور اس وقت برطانیہ کی بدنام دہشت گرد تنظیم المہاجرون کا اہم کمانڈر ہے جس نے 2014 کے اواخر میں انگلینڈ کو چھوڑ دیا تھا جبکہ شام جا کر شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ’جہادی جان‘ کے نام سے مشہور داعش کے جلاد محمد ایموازی کے بعد قیدیوں کو قتل کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ڈھار ایک نقاب پوش رہنما ہے جو پہلی مرتبہ جنوری 2016 میں داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں سامنے آیا تھا۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں کئی قیدیوں کو قتل کرتے دکھایا گیا تھا جن پر برطانیہ کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔

امریکا نے مراکشی نژاد بیلجیئم کے شہری عبدالطیف گائنی کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا، جو مشرقی وسطیٰ میں داعش کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب جاری بیان کے مطابق عبدالطیف گائنی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے داعش کے ایک حامی محمد علی احمد اور حمزہ علی سے رابطے میں ہیں، جنہیں دہشت گردی کے الزام میں 2016 میں سزا سنا دی گئی تھی۔

امریکا کی جانب سے کسی دہشت گرد کا نام اس فہرست میں شامل کرنے سے نہ صرف امریکا میں اس کی جائیداد ضبط کر لی جاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے امریکی شہریوں کو ایسے افراد کے ساتھ کسی بھی طرح کے مالی لین دین سے روک دیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں اس فہرست میں نام شامل کرنے سے دیگر ممالک کو بھی ان دہشت گردوں کے خلاف ایسے ہی اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہوجاتا ہے۔

ایک لڑکی نہاد براکات نے بتایا تھا کہ اسے سدھارتا ڈار نے ہی 2016 میں اغوا کرکے موصل منتقل کیا تھا، جو اس وقت داعش کا گڑھ تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے