رواں مالی سال بینکوں سے نجی شعبے کو 201 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی

کراچی: رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 201.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے جب کہ اسلامی بینکاری کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات 14.88 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جولائی 2017 ء سے لے کر 12 جنوری 2018ء کے دوران بینکاری کے روایتی شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو 129.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے زیر انتظام اسلامی بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والے شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو 56.48 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے ۔

دوسری جانب اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی سے شعبہ کی مالی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی جس سے نجی شعبہ کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے