کراچی کے ایک مقامی ہوٹل سے 2 لاشیں بر آمد

کراچی کنٹونمنٹ اسٹیشن کے قریب ہوٹل کے کمرے سے دو لاشیں بر آمد کرلی گئیں۔

سپر نٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر توقیر نعیم کا کہنا تھا کہ مرنے والے افراد کی شناخت 22 سالہ فیضان اور 29 سالہ شاہ نواز کے نام سے کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں افراد آپس میں دوست تھے اور گزشتہ روز سے کمرے سے باہر نہیں آئے تھے۔

سانحے سے متعلق فریئر ہال تھانے میں درج کی گئی پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق فیضان کراچی کا رہنے والا تھا جبکہ شاہ نواز میاں والی سے آیا تھا۔

دن 3 بجے کے قریب ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہیں کمرے سے کچھ سڑنے کی بدبو آرہی ہے۔

جب دروازے کو زبردستی کھولا گیا تو دونوں افراد کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جبکہ پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب کھانے پینے کی اشیاء بھی رکھی ہوئی تھیں۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نعیم نے دونوں افراد کی پراسرار ہلاکر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد کی لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے اور ممکنہ طور پر دونوں افراد کسی زہریلی چیز کے کھانے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرے سے ملنے والا کھانا کو ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

دونوں افراد کی لاشوں کو جناح ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے