زینب قتل کے ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا

لاہور: اسٹیٹ بینک کو زینب قتل کیس کے ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا۔

گزشتہ روز زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں اور قصور کے تمام بینکوں میں ملزم کے اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کی جس میں ملزم کا قصور کے 12 بینکوں میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم عمران کے شناختی کارڈ پر کسی بھی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قصور واقعے پر پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کی دراخوست ملی جس میں ملزم کے اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہےکہ بینک جے آئی ٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا، ملزم عمران کے اکاؤنٹس سےمتعلق معلومات پر تحقیقات کی جائے گی جس کے لیے بینکوں سے معلومات جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی ملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق چھان بین مکمل کرلی ہے اور مرکزی بینک کو بھی ملزم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے