مسلمان مخالف ری ٹوئیٹ پر ٹرمپ نے معافی مانگ لی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے انتہا پسند گروپ کے مسلمان مخالف ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ’مسلمان مخالف ٹوئیٹ پر وہ جن کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر معافی مانگتا ہوں‘۔

انہوں نے برطانوی نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر مسلمان مجھ سے چاہتے ہیں کہ مسلمان مخالف ری ٹوئیٹ پر معافی مانگوں تو میں معافی مانگتا ہوں‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں برطانیہ کی اس مسلمان مخالف تنظیم کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی وہ ایسے لوگوں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانیہ کے دائیں بازو کے ایک سخت گیر گروپ کے نفرت انگیزی پر مشتمل سزایافتہ سربراہ کی جانب سے مسلمان مخالف تین ویڈیوز ٹوئٹر پر شائع کی گئیں تھیں جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹوئیٹ کردیا تھا۔

برطانیہ میں ٹرمپ کی جانب سے ری ٹویٹ کے بعد اشتعال پھیل گیا تھا اور کئی سیاست دانوں سمیت مشہور شخصیات کی جانب سے اس قدم پر تنقید کی جارہی تھی۔

برطانیہ کے دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کے ایک حملے میں ہلاک ہونے والے ایم پی جو کوس کی بیوہ برینڈن کوکس کا کہنا تھا کہ ‘ٹرمپ نے اپنے ملک میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کو قانونی بنایا ہے اور وہ اب ہمارے ملک میں ایسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘نفرت پھیلانے کے نتائج بھی بھگتنے ہوتے ہیں اور امریکی صدر کو خود پر شرمندہ ہونا چاہیے’۔

امریکی صدر کی جانب سے ری ٹویٹ کی جانے والی پہلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک مسلمان ڈچ لڑکے کو ماررہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں مبینہ دہشت گردوں پر مشتمل ایک ہجوم ایک نوجوان لڑکے کو چھت سے دھکا دے رہا ہے۔

تیسری ویڈیو میں ایک مسلمان کو عیسائیوں کے ایک مقدس مجمسے کو توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2011 میں وجود میں آنے والا یہ مسلمان مخالف انتہا پسند گروپ مسجدوں کے باہر کھڑے ہونے کے لیے مشہور ہے جبکہ برطانیہ اور یورپی پارلیمنٹ کے کئی انتخابات میں حصہ بھی لے چکا ہے جہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے